11 اپریل ، 2015
دتہ خیل......شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا۔سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں آج علی الصبح دہشتگردوں نےسیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ۔ سرکاری ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملےمیں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔