11 اپریل ، 2015
کراچی........پی آئی اے کے ائیرکرافٹ کیئر میں لیز پر لیا گیا پہلا اے ٹی آر 70 طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ طیارے کو پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر رحمان نے ملازمین کے بڑی تعداد کے ہمراہ خوش آمدید ۔لیز پرلیے گئے طیارے میں 70 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے اس طرح کے پانچ طیارے لیز پر حاصل کرے گا۔