11 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم سید معروف شاہ کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔مجرم سید معروف شاہ کو 2014 میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مجرم کو سزا سینٹرل جیل کراچی میں سنائی گئی ہے، مجرم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملزم کو تھانہ محمودآباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔