11 اپریل ، 2015
لاہور.....لاہورہائی کورٹ کےچیف جسٹس منظوراحمد ملک نےکہا ہے کہ ججز آئین اورقانون کےمطابق عوام کوانصاف دیں۔ مہذب اور باوقار معاشرہ مظلوم کو انصاف دیئے بغیر نہیں بن سکتا ۔سرگودھا سیشن کورٹ کےدورے کےموقع پر سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب اور بھکر کے ججز ، وکلا ، پولیس اور انتظامی افسران سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منظوراحمد کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہڑتالوں سےعام آدمی مایوس ہورہا ہے۔نظامِ عدل میں ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ وکلا ججز کی عزت کریں کیونکہ کل وکلا نے ہی جج بننا ہے اگر آج وہ عزت نہیں کریں گے تو کل اُنکی بھی عزت نہیں ہوگی ۔ معاشرے کےتمام طبقات کو ملکر بہتری کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔