پاکستان
11 اپریل ، 2015

تعلیم کے شعبے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا،احسن اقبال

 تعلیم کے شعبے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا،احسن اقبال

لاہور......وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہے ، پاکستان کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔شاہ جمال لاہور میں اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اچھے فیصلوں پر عمل درآمد سےحکومت کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ملک کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے پاک کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور محنت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ لڑکیوں نے تعلیم کے میدان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، لگتا ہے دس سال بعد لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھر کے باہر کام کر رہی ہوں گی جبکہ لڑکے گھروں میں بیٹھ کر بچوں کو بہلا رہے ہوں گے۔

مزید خبریں :