پاکستان
11 اپریل ، 2015

کراچی میں میٹرک امتحانات ،ایک ہزارروپے دو جتنا مرضی نقل کرو

کراچی میں میٹرک امتحانات ،ایک ہزارروپے دو جتنا مرضی نقل کرو

کراچی ......کراچی میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحان میں نقل کا بازار گرم ہے، امتحانی مرکز میں قائم اسپیشل روم کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے،جس میں طلبہ کھلےعام نقل کررہے ہیں ۔کراچی میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ میں نقل مافیا سر گرم عمل ہے، امتحان میں جاری نقل کی فوٹیج جیونیوزنےحاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ کھلے عام کتابیں سامنے رکھ کر نقل کرنے میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق امتحانی مرکز پر اسپیشل روم بنایا گیا ہے،جس میں طلبہ با آسانی نقل کرتے ہیں۔ اسپیشل روم تک رسائی کےعوض طلبہ سے ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں۔فوٹیج میں کیمرہ سامنے دیکھ کر طلبہ سامنے رکھی کتابیں چھپانے لگتےہیں جبکہ کچھ طلبہ اپنا منہ ہاتھ سے چھپا رہے ہیں ۔اسطرح امتحانی مراکز پر اسپیشل روم قائم کرکے امتحان کو مزاق بنادیا گیا ہے ۔وہیں طلبہ کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :