کھیل
06 مئی ، 2012

آئی پی ایل 5 : ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چنئی سپر کنگز کو ہرادیا

آئی پی ایل 5 : ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چنئی سپر کنگز کو ہرادیا

ممبئی … آئی پی ایل 5 کے میچ میں ممبئی انڈینز نے ڈیون اسمتھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرادیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 173 رنز اسکور کئے، مرلی وجے نے 41، ڈیون براوو نے 40 اور سریش رائنا نے 36 رنز بنائے۔ لستھ مالنگا اور آرپی سنگھ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سچن ٹنڈولکر اور ان فارم روہت شرما کی نصف سنچریوں نے ممبئی انڈینز کو ہدف تک پہنچنے میں مدد دی، ماسٹر بلاسٹر نے 44 گیندوں پر 74 رنز بنائے، روہت شرما نے 60رنز اسکور کئے۔ تاہم اختتامی چار اوورز میں ممبئی انڈینز کے 6 کھلاڑی آوٴٹ ہوئے ،جب مین آف دی میچ ڈیون اسمتھ نے آخری 3 گیندوں پر درکار 14 رنز بنا کر ٹیم کو ڈرامائی کامیابی دلائی، ہلفنہاس، براوو اور جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :