پاکستان
12 اپریل ، 2015

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک

اسلام آباد.......ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔بارش کی وجہ گرمی کی شدت بھی کچھ کم ہوگئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بنوں، کوہاٹ، پشاور ڈویژن،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور ڈویژن، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :