کھیل
12 اپریل ، 2015

یوسین بولٹ کی امریکی صدر اوباما سے ملاقات

یوسین بولٹ کی امریکی صدر اوباما سے ملاقات

واشنگٹن......دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی ملاقات دنیا کی طاقتور ترین شخصیت یعنی باراک اوباما سے ہوئی ہے،امریکی صدر نے یوسین بولٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ،جو بجلی کی سی تیزی سے دوڑتا ہے،لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کرچکا ہے،اس کے مداحوں کا شمار ناممکن ہے ،لیکن وہ خودکرکٹ اورکرکٹرز کے شیدائی ہیںیوسین بولٹ سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کا بڑا مداح ہے ،شاید اس لیے کہ بولٹ کو فاسٹ بولنگ پسند ہے،یوسین بولٹ خود کہہ بھی چکے ہیں کہ اگروہ اسپنٹر نہ ہوتے تو فاسٹ بولر ہوتے۔پھر چیرٹی میچ میں وہ اس کا عملی ثبوت بھی پیش کر چکے ہیں،جب انہوں نے جارح مزاج کرس گیل کو بولڈ کردیا۔یوسین بولٹ بولنگ ہی نہیں بیٹنگ بھی خوب کرتے ہیں ،اس تیزترین انسان کے چاہنے والوں میںدنیا کی طاقتور ترین شخصیت امریکی صدر باراک اوباما بھی شامل ہیں ،جن سے یوسین بولٹ کی ملاقات ہوئی،ملاقات انتہائی خوشگوار موڈ میں ہو ئی جہاں امریکی صدر نے یوسین بولٹ کی خوب تعریف کی ،پھر ان کا خاص "انداز" بھی اپنایااور تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید خبریں :