پاکستان
25 جنوری ، 2012

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے قیام کا بل 2011 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد…قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے قیام کا بل 2011 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ،جسے ہیومن رائٹس اور قانون کی قائمہ کمیٹیز کو بھجوا تے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ حتمی سفارشات20 دن میں تیار کر کے پیش کی جائیں۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹ جان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر انسانی حقوق مصطفیٰ کھوکھر نے بل پیش کیا۔ بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر ،کرنل (ر)طاہر مشہدی نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کا با اختیار ادارہ بنایا جائے جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل نے کہا کہ کراچی میں راہ چلتے وکلاء کو مار دیا گیا، یہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید خبریں :