پاکستان
13 اپریل ، 2015

عمران فاروق قتل کیس پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ

عمران فاروق قتل کیس پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ

ندن.........اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کےشواہد جمع کرنے میں پاکستانی حکام سے مسسلسل رابطے میں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شواہد سےقاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈنےقتل سے منسلک محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران کے نام دیے ہیں۔محمد کاشف خان کامران ستمبر 2010ء میں برطانیہ میں رہا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کیس سے متعلق کسی بھی گرفتاری پرحکام ہی تبصرہ کر سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :