صحت و سائنس
14 اپریل ، 2015

لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا57سالہ شخص دم توڑگیا

لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا57سالہ شخص دم توڑگیا

لاہور .........لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا57سالہ شخص دم توڑگیا۔سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ سید الطاف حسین لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔مریض کاعلاج کرنےوالےاسپتال اسٹاف اوراہلخانہ کےخون کےنمونےحاصل کرلئے۔ سیکریٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسوائن فلو سے پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔57سالہ مریض سید الطاف حسین شیرازی کاتعلق چک نمبر6،بھلوال ضلع سرگودھا سے ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ لیبارٹری اسلام آباد سےمریض کا ایچ ون،این ون ٹیسٹ مثبت آیا،جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سےجاں بحق ہونے والے مریض کی اطلاع عالمی ادارہ کو بھی کردی۔ اورسوائن فلو کو مزید پھیلنے سےروکنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔سوائن فلو کے مریض کی تاخیر سےاطلاع دینے پر نجی اسپتال کےخلاف تحقیقات کیلئے کیس ہیلتھ کیر کمیشن کو بھجوا دیا۔

مزید خبریں :