25 جنوری ، 2012
کراچی … جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل میں کراچی کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا سازش ہے، انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید میلاد النبی کے سلسلے میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب کا کہنا تھا کہ جس کو غلامان مصطفی کا سونامی دیکھنا ہے وہ 12 ربیع الاول کے جلوس دیکھ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نشتر پارک اور شہدائے میلاد النبی ﷺ کو نہیں بھول سکتے، لیکن عاشقان مصطفی کا جوش و جذبہ سانحہ نشتر پارک کے بعد مزید بڑھتا جارہا ہے۔ شبیر ابو طالب نے مطالبہ کیاکہ کے ای ایس سی لوڈشیڈنگ فوری ختم کرے خصوصاً مغرب کے بعد کیونکہ اس سے گلی محلوں میں محافل میلاد اور چراغاں متاثر ہوتا ہے۔