دنیا
15 اپریل ، 2015

سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کی 150ویں برسی

سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کی 150ویں برسی

واشنگٹن .....واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کی ایک سو پچاسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں درجنوں افراد لنکن کی یادگار پر جمع ہوئے اور سابق امریکی صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے موم بتیاں روشن کیں اور کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔ ابراہم لنکن کو1865ء میں فورڈ تھیٹر میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈرامہ دیکھ رہے تھے ، ان کی150ویں برسی پر واشنگٹن سمیت امریکا کی دیگر ریاستوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :