کھیل
16 اپریل ، 2015

ڈھاکہ: پریکٹس میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست

ڈھاکہ: پریکٹس میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست

ڈھاکہ.......پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز شروع ہونے والی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون سے پریکٹس میچ میں 1وکٹ سے شکست کھا گئی۔ گرین شرٹس نے میچ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 269رنز کا ہدف دیا، ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ85 اور فواد عالم67 رنز بنا کر نمایا ںرہے ، بنگلہ دیش بورڈ کی جانب سے شوواگاتا ہوم نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ہد ف کے تعاقب میںبورڈ الیون کی ٹیم نےمطلوبہ ہدف 48.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے صابر رحمان 123رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، گرین شرٹس کی جانب سے جنید خان 4اور راحت علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 17اپریل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :