25 جنوری ، 2012
کراچی … وکلاء کے قتل کے واقعے میں غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس چیف کراچی اختر حسین گورچانی کے مطابق 3 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا ہے جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد بھی شامل ہے۔ آرام باغ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 وکلاء جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے بجائے ملزمان پر فائرنگ کرنے کے ہوائی فائرنگ کی تھی جس پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔