17 اپریل ، 2015
بارسلونا.......شفقت علی رضا.......پاکستان تحریک انصاف نے اسپین سے عہدیداروں کے چنائو کیلئے شیڈیول کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق یکم مئی 2015ء کو ممبر شپ مہم ختم کر دی جائے گی۔ 9مئی کو تصدیق شدہ ممبرز فہرست جاری کی جائے گی۔10مئی سے امیدواران کاغذات نامزدگی وصول کر سکیں گے۔ 14 مئی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہو گی۔ 20 مئی کو الیکشن لڑنے والے پینلز کا اعلان کیا جائے گا۔24 مئی شکایات جمع کروانے کی آخری تاریخ ہو گی۔ 29 مئی کو الیکشن لڑنے والے ہر پینل کیلئے ووٹنگ کوڈ جاری کیا جائے گا۔ 8جون کو اسپین بھر میں پولنگ ہو گی۔ 9جون کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسپین میں انٹر پارٹی الیکشن کیلئے 3 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جو عطا محمد، فرحت فہیم اور ریاض حسن پر مشتمل ہے۔