کاروبار
17 اپریل ، 2015

پاکستان اور چین کی تجارت 14اعشاریہ 22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان اور چین کی تجارت 14اعشاریہ 22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد.......پاکستان اور چین کے درمیان سال 2011 میں دو طرفہ تجارت 8 عشاریہ 66 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2014 میں 14 اعشاریہ 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے میں چین 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ سینیٹ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایاگیاہےکہ گزشتہ 3 سالوں میں چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے121 وفود نے چین کا دورہ کیا،دوطرفہ تجارتی تعاون بھی بڑھا ہے، 2011ء میں دو طرفہ تجارت 8 عشاریہ 66 ار ب ڈالر سے بڑھ کر 2014ء میں 14 عشاریہ 22 ار ب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ براہ راست سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوااوریہ 175اعشاریہ 1 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کےمنصوبے سے براہ راست 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ اقتصادی راہداری سےجڑے توانائی کےمنصوبوں سےدس ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ نے مطالبہ کیاکہ بیرون ملک افرادی قوت بھجوانے کے لئے تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر کوٹہ مقرر کیاجائے، اس پروزیر سمندر پار پاکستانیزکاکہناتھاکہ پروموٹرز کا اپنا کوٹہ ہے، حکومت کا اس میں عمل دخل نہیں۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے بتایاکہ ہائیرایجوکیشن کو70 ارب روپے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :