کھیل
07 مئی ، 2012

دانش اطلس کیلئے آؤٹ اسٹینڈنگ جونیئر پلیئر کا ایوارڈ

 دانش اطلس کیلئے آؤٹ اسٹینڈنگ جونیئر پلیئر کا ایوارڈ

کراچی…پاکستان کے اسکواش پلیئر دانش اطلس خان کو ایشین اسکواش فیڈریشن کی جانب سے آوٹ اسٹینڈنگ جونیئر پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سالہ دانش اطلس خان نے گزشتہ دو سال کے دوران ایشین گیمز اور جونیئر ایشین چیمپئن شپ سمیت متعدد ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ برٹش جونیئر اور ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل کھیلے ، ایشین اسکواش فیڈریشن کی جانب سے حال ہی میں کویت میں ہونیوالی ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے دوران یہ ایوارڈ دیا گیا جو ان کی جانب سے ٹیم ممبر فرحان محبوب نے وصول کیا ۔ دانش اطلس کا کہنا ہے کہ اگر فیڈریشن نے ان کی سپورٹ جاری رکھی تو وہ مستقبل میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

مزید خبریں :