کھیل
19 اپریل ، 2015

میرپور: پاکستان کا بنگلا دیش کو جیت کے لیے 240رنزکا ہدف

میرپور: پاکستان کا بنگلا دیش کو جیت کے لیے 240رنزکا ہدف

میرپور.........پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دےدیا۔ پاکستان نےبنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میںٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 77 اور وہاب ریاض نے 51 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی، آج کے میچ کےلیے مورال ہائی ہے، کوشش ہو گی آج کم سے کم غلطیاں ہوں،درست لائن پر گیند یں کیں تو مشکل نہیں ہو گی۔

مزید خبریں :