19 اپریل ، 2015
کراچی ...... تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایک پارٹی پنجاب اور ایک سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی، دھرنے کے بہت سے سبب تھے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب کراچی میں عائشہ منزل پر پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو امیروں کا ملک بنادیا،روشنی کی کرن عمران خان کی شکل میں آئی ، انھوںنے کہا کہ اردو بولنے والوں نے پاکستان کی خاطر ہجرت کی اور اپنا سب کچھ چھوڑا،عمران خان ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔