07 مئی ، 2012
راولپنڈی … کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال اور ٹریک کی خستہ حالی کے باعث رواں ماہ ہونے والی 44 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اسلام آباد منتقل کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں اکرم ساہی کی زیر صدارت ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لندن اولمپکس میں وائلڈ کارڈ پر آرمی کے ایتھلیٹ لیاقت علی اور واپڈا کی رابعہ عاشق کو بھیجا جائے گا جبکہ آئندہ سال قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کراچی میں ہو گئی۔ اجلاس نے خالد محمود کے استعفے کے بعد واپڈا ہی کے محمد ظفر کو فیڈریشن کا نیا سیکریٹری منتخب کر لیااور بریگیڈیئر اقتدار کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی جو فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف اقدامات کا جائزہ لے گی۔