20 اپریل ، 2015
کوئٹہ ........کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ اب تک اٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاوکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطا بق انسداد خسرہ کی مہم صوبے بھر میں آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران چھ ماہ سے 10سال تک کی عمر کےبچوں کو خسرہ سے بچاو کےٹیکے لگائےجارہے ہیں ۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 35 لاکھ 50 ہزارسے زائد بچوں کو ٹیکے لگائےجانےکا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ انسداد خسرہ کی 12روزہ مہم 25 اپریل تک جاری رہے گی۔