20 اپریل ، 2015
سلام آباد........چینی صدر شی چن پنگ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس کل صبح 9 بج کر 25 منٹ پر شروع ہو گا، چینی صدر شی چن پنگ 9 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ممبران کو ساڑھے 8 بجے سے قبل پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،پرارکان پارلیمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کا داخلہ پارلیمنٹ میں ممنوع ہو گا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ساڑھے 8 بجے پارلیمنٹ گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ مشترکہ اجلاس کے لئے قومی اسمبلی کی گیلریوں کو 9 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک کے ترانے بجائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی چینی صدر کا استقبال کریں گے، اس کےبعد چینی صدر پارلیمنٹ سےخطاب کریں گے۔ اس کےبعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اظہار خیال کریں گے اورپھروزیراعظم خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد چین کےصدر ایوان میں تمام پارلیمانی سربراہوں سے ملیں گے،ا سپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی صدر گرین پارلیمنٹ سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔