21 اپریل ، 2015
لاہور.....چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم جلد پاکستان آ رہی ہے۔کرکٹ کا ڈھانچہ نہ ہونےاور بھتیجوں بھانجوں کو کھیلانے سے حق دار کی حق تلفی ہوتی ہے۔اچھی ٹیم کیلیے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس تلاش کرنا ہوں گے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں مزید چار اضلاع کو شامل کیا گیا ۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اجلاس بہت کامیاب رہا ،بہت سی تجاویز آئیں ،لوگوں نے دلوں کی خوب بھڑاس بھی نکالی ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ریجن کو رولرتو کسی کو پچ چاہیے۔ گراؤنڈ توبنا دیں گےمگر اس کی مینٹی ننس نہیں ہوتی،دراصل گاڑی تو خرید لی مگر ابھی پٹرول نہیں ۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔ریجنزکو چاہیے کہ نئے وسیم اکرم اور نئےوقار یونس تلاش کرکے ٹیم کیلیے بھیجیں ۔