دنیا
07 مئی ، 2012

پاکستان نے سیاچن سے فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی وزیر دفاع

پاکستان نے سیاچن سے فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی … بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیاچن سے فوج کی واپس کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان نے درخواست کی ہے کہ بھارت سیاچن سے اپنی فوج واپس بلائے۔ بھارتی وزیر دفاع نے تحریری جواب میں کہا کہ صدر آصف زرداری نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ نئی دلی میں ملاقات کے دوران سیاچن، سرکریک اورمقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل پر زور دیا۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے تمام مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :