پاکستان
22 اپریل ، 2015

این اے 246: ہر پولنگ اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم

این اے 246: ہر پولنگ اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم

کراچی .....ضلع وسطی کراچی کے ڈپٹی کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسٹیشنز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ز قائم کیے گئے ہیں ۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگومیں افضل زیدی کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ رینجرز کریگی جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔ افضل زیدی کا کہناتھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد ہے کہ پولنگ کے دوران کوئی بد مزگی نہ ہو۔

مزید خبریں :