دنیا
07 مئی ، 2012

امریکا نے مفاہمتی عمل کے تحت 20 طالبان قیدی رہا کردیئے

امریکا نے مفاہمتی عمل کے تحت 20 طالبان قیدی رہا کردیئے

کابل … امریکا نے افغانستان میں 20 قیدیوں کو طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل کے تحت رہا کردیا ہے۔ امریکی اخبار نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں شدت پسندوں کے ساتھ مفاہمتی عمل کے تحت 2 برسوں میں فوجی قید خانوں سے 20 قیدی رہا کئے ہیں۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صرف ان قیدیوں کو رہا کیا گیا جو مستقبل میں خطرہ نہیں تھے۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو امریکی فوج اور شدت پسند کمانڈرز کے درمیان بات چیت کے بعد رہا کیا گیا۔ رپورڑ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اس وعدے کے بعد عمل میں آئی کہ وہ اپنے علاقے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا سبب بنیں گے۔

مزید خبریں :