پاکستان
22 اپریل ، 2015

پاکستان نے تاریخ کے روشن دنوں کی طرف قدم بڑھادئیے ، پرویز رشید

پاکستان نے تاریخ کے روشن دنوں کی طرف قدم بڑھادئیے ، پرویز رشید

اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اب مسائل کی آماجگاہ نہیں، وہ مسائل کا حل سمجھ رہا ہے،ملک تاریخ کے روشن دنوں کی طرف قدم بڑھا چکا ،غربت ،جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کا سفر شروع ہوگیا ہے۔نیشنل بک فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ 2015ایک نئی ابتدا کا سال ہے ، چینی صدر کا دورہ نہایت بارآور ثابت ہواہے ،پاک چائنہ دوستی کی مٹھاس وطن عزیز کے ہرشہری تک پہنچے گی، جس سفر کا آغاز چین کے ساتھ ملکر کیا ہے اسکی منزل تک ضرور پہنچیں گے، ہم چینی صدر اور عوام کے شکر گزار ہیں ،انہوں نے حق دوستی ادا کیا ، اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پاک چین ہی نہیں پوری دنیا کو مستفید کریگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضیاالحق کے دور میں ہم نے علم کے نام پر جہالت کے سرٹیفکیٹ دئیے،گزشتہ 30سال میں ریاست پاکستان جرم کی مرتکب رہی ،جس کی سزا ہمیں آج مل رہی ہے۔

مزید خبریں :