پاکستان
22 اپریل ، 2015

وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف بھی کل سعودی عرب جائینگے

وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف بھی کل سعودی عرب جائینگے

اسلام آباد.....وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ کل آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب جائینگے ۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اعلیٰ سطح اجلاس میں دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کےساتھ دورے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی جائینگے۔وفد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ،مشیر خارجہ طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی شامل ہیں۔ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے،وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میںیمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔یمن جنگ شروع ہونے کے بعدپاکستانی قیادت کا سعودی عرب کا تیسرا اہم دورہ ہے۔

مزید خبریں :