22 اپریل ، 2015
میرپور،ڈھاکا........بنگلہ دیش نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہراکر میچ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں (تین صفر)وائٹ واشبھی کردیا۔میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے اس میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور49اوورز میں تمام وکٹیں کھو کر 250رنزجیسا معمولی مجموعہ ترتیب دیا۔اس طرح ٹائیگر ز کو جیت کے لیے 251رنزکا ہدف ملا۔جواب میں بنگلہ دیش نے صرف39.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کی فتح میں اوپننگ بیٹسمین سومایا سرکا ر نے مرکزی کردار ادا اور 127رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلٹیم کی نیا کو پارلگایا۔تمیم اقبال 64رنز بناکر آئوٹ ہوئےجبکہ کپتان مشفق الرحیم 49(ناٹ آئوٹ)آخری وقت تک کریز پر موجود رہے۔سومایا سرکار کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ میں پاکستانی بولرز متاثر کن کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کرسکے اور وہ بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے، اور صرف جنید خان ہی دو وکٹ حاصل کرسکے۔