کھیل
07 مئی ، 2012

پنجاب اور سندھ نے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا بائیکاٹ کردیا

پنجاب اور سندھ نے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا بائیکاٹ کردیا

لاہور … پنجاب اور سندھ نے چیف آف ایئر اسٹاف اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا بائیکاٹ کر دیا۔ چیف آف ایئر اسٹاف اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے بائیکاٹ سے متعلق پنجاب کے کوچ عمران نے جیو نیوز کو بتایا کہ فیڈریشن نے اوور ایج کھلاڑیوں پر پابندی کے باوجود دانش اطلس اور بعض دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا، جو ڈراز نکالے گئے اس پر بھی پنجاب کو اعتراض ہے، کیونکہ ان ڈراز کی وجہ سے کمزور کھلاڑیوں کے مقابلے نسبتاً تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا تھے۔ سندھ کی ٹیم نے بھی پنجاب سے اظہار یکجہتی کیلئے چیف آف ایئر اسٹاف اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس ساری صورت حال سے طویل عرصے کے بعد پشاور میں قومی سطح کا ٹورنامنٹ بدمزگی کا شکار ہو گیا۔

مزید خبریں :