دنیا
24 اپریل ، 2015

فرانس: پی ٹی آئی کے نامزد عہدیدوں، ونگز ختم کی روایت اچھی نہیں، اصغر برہان

فرانس: پی ٹی آئی کے نامزد عہدیدوں، ونگز ختم کی روایت اچھی نہیں، اصغر برہان

پیرس......رضا چوہدری....... پاکستان تحریک انصاف اورسیز چیپٹر کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی آئی فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات میں منتخب چار عہدیداروں کے علاوہ ان کی طرف سے نامزد تمام عہدیداروں اورونگ کو کالعدم قرار دے دیا گیا یہ نوبت منتخب عہدیداروں کے درمیان سرد جنگ کے نتیجہ میں پیش آئی جس کی بدولت پاکستان تحریک انصاف فرانس جو یورپی ممالک میں بڑی موثر آواز بن کرابھر رہی تھی کی ساکھ متاثر ہوگئی، اس اچانک فیصلہ سے پارٹی کے اکثر ر ہنمائوں، کارکنوں اور حامیوں میں سخت مایوسی دیکھنے میں آئی۔ نائب صدر ملک اصغر برہان محمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ طریقہ سے فیصلہ کرنے کی بجائے اجلاس بلا کر اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا جاتا توبہتر ہوتا، میڈیا اور انصاف پی کے کی ویب سائٹ پر راتوں رات تمام نامزد عہدیداروں اور ونگ ختم کرنے کا فیصلہ اچھی روایت نہیں ۔انہوں کہا عمران خان دن رات ملک قوم کو آگے لے جانے کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر جدوجہد کررہے ہیں، ایسی صورتحال میں ہمارا کام یہ ہے کہ ہم عمران خان کے وژن اور پیغام کو یورپ بھر میںگھرگھر پہنچائیں ۔ہمارے منتخب ہو نے کا مقصدپارٹی کی خدمت کرناتھا نہ کہ ہم خود پارٹی کے لوگوں کو تماشا بنا د یں۔ ہمارے مخالفین اس صورتحال پر جس طرح انگلیاں اٹھارہے ہیں اورتبصرے کررہے ہیں۔ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے خواتین ونگ کی خواتین کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ سے سخت مایوسی ہوئی ہے ہم اپنے قائد عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو یورپی سطح پر ایک موثر قوت بنانے کیلئے گھر بار چھوڑ کر سرگرم عمل تھیں اور ہم متعد پروگرام تشکیل دے رکھے تھے۔ پارٹی کا یوم تاتیس منانے کیلئے پرعزم تھے کہ اچانک یہ فیصلہ کرکے ہماری تذلیل کی گئی ہے ،تاہم انہوں اس عہد کیا کہ وہ اپنا مشن جاری رکھیں گی اور یورپ بھر کی خواتین کو متحد کرکے دم لیں گی واضع ہو شوشل میڈیا اور افوائوں کے بعد گذشتہ روز منتخب جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف اور ترجمان ناصرہ فاروقی نے میڈیا پر واضع کیا تھا کہ تمام عہدیداراور ونگ برقرار ہیں اور کام کررہے ہیں جس کےفوراً بعد صدر عمررحمان نے انصاف پی کے کی ویب سائیٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اوورسیز (OIC) کی ہدایت پر دوماہ قبل نامزد کیے گئے تمام عہدیداروں اور ونگ کو کالعدم قراد دیا جارہا ہے تمام عہدیدارو اور ونگز کے عہدیدارو اپنے عہدے لکھنے سے روک دیا جس سے پی ٹی آئی فرانس کی رہنمائوں، عہدیداروں ،کارکنوں اور حامیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید خبریں :