کھیل
26 اپریل ، 2015

سینٹ جارج ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

سینٹ جارج ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

سینٹ جارج .........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے کالی اندھی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔آج میچ کے آخری دن کے کھیل میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگ 202رنز 2وکٹ پر شروع کی تو ان پوری ٹیم 307رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے 4وکٹیں، جبکہ معین علی نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 143رنز کا ہدف ملا جو ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان الیسٹر کک59 اور گیرے بلانس81رنز نمایاں رہے اور ناٹ آئوٹ رہے، آئوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین جوناتھن ٹراٹ تھے، جو کہ شینن گیبریال کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔ 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ ڈرٓا ہونے کے بعد انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا اور سیریز میں 1-0کی برتری حٓاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں :