انٹرٹینمنٹ
27 اپریل ، 2015

لاہور:روحی بانو خود پر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں

لاہور:روحی بانو خود پر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں

لاہور........ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو خود پر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانا گلبرگ پہنچ گئیں۔ اس سے قبل اداکارہ روحی بانو پر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز دھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آورحملےکے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ روحی بانو کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ روحی بانو کے کان کی پچھلی طرف زخم آیا ہے،انہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیاتھا جس کے بعد وہ خود پر حملے کا مقدمہ درج کرانے گلبرگ تھانے گئیں۔واضح رہے کہ 8برس قبل ان کے صاحبزادے کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے روحی بانو کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔

مزید خبریں :