پاکستان
02 مئی ، 2015

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اےاخونزادہ چٹان پر باجوڑ میں قاتلانہ حملہ

 پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اےاخونزادہ چٹان پر باجوڑ میں قاتلانہ حملہ

پشاور ......پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان پر باجوڑ میں قاتلانہ حملہ ہوا ، اس میں وہ محفوظ رہے۔وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ اخونزادہ چٹان پر حملے جیسے اقدامات دہشتگردوں کی مایوسی کا ثبوت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے مطابق اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے میں ان کی بلٹ پروف گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، واقعہ میں ان کےبھائی شدیدزخمی ہوئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورکس تباہ کر دیے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بعد اب دہشتگرد بھاگ رہے ہیں۔

مزید خبریں :