انٹرٹینمنٹ
09 مئی ، 2012

فلم ’دی اوینجرز‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی دھوم مچادی

فلم ’دی اوینجرز‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی دھوم مچادی

لاس اینجلس… ہالی ووڈ فلم ’دی اوینجرز‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی دھوم مچادی۔چار سو اکتالیس ملین ڈالر سے زیادہ کا ریکارڈ بزنس کرکے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی نمبر ون کی پوزیشن مضبوط کرلی۔ سپر ہیروز سے بھری یہ فلم دنیا بھر میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ہر ملک میں دی اوینجرز نے شاندار اوپننگ کے ساتھ ساتھ نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ فلم نے شمالی امریکا اور ایشیائی ممالک میں بھی خوب کامیابی کمائی ہے۔ مجموعی طور پر چھ سو اکتالیس ملین ڈالر سے زیادہ بزنس کرنے والی اس فلم کو سال کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :