پاکستان
26 جنوری ، 2012

ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی، الطاف حسین

ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی، الطاف حسین

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہمیں سندھ کے مستقل باشندوں بالخصوص سندھی بولنے والے سندھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ایم کیوایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم سکھرزونل آفس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 27، جنوری کو سکھرمیں ہونے والا جلسہ عام سندھ دشمنوں ، پاکستان دشمنوں اور نام نہاد قوم پرستوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں اہم انکشافات اور اعلانات کئے جائیں گے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خوشحال سندھ، مضبوط پاکستان کے عنوان سے جلسہ عام نہ صرف تاریخ ساز ہوگا بلکہ یہ جلسہ عام پاکستان اور سندھ دشمنوں خصوصاً نام نہاد قوم پرستوں کے تابوت میں آخری کیل بھی ثابت ہوگا۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا پیغام سندھ کے گوشے گوشے میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے سکھر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 27، جنوری کو ریلوے گراونڈ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کریں۔

مزید خبریں :