09 مئی ، 2012
لاہور… کینیڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی پیش کش کی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے ۔ کینیڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے وہ جلد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کے خواہشمند ہیں ،اس سلسلے میں کینیڈین بورڈ کی جانب سے ای میل بھی کی گئی ہے جس میں دورہ کو حتمی شکل دینے کو کہا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیڈین بورڈ کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈین بورڈ کی پیش کش پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ دورہ ستمبر 2012 کے بعد ممکن ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا کادورہ کرنے والی ٹیم میں صف اول کھلاڑیوں کے ساتھ جونئیر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔