دنیا
12 جنوری ، 2012

جرمنی : عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ ، سرکاری وکیل ہلاک

برلن…جرمنی کی جنوبی ریاست میں عدالتی کارروائی کے دوران ملزم نے گولی مارکر سرکاری وکیل کو ہلاک کر دیا۔واقع ریاست Bavariaکے قصبہ Dachau میں اس وقت پیش آیا۔ جب کمرہ عدالت میں جج ملزم کے خلاف غبن کا فیصلہ سنا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو سزا سنائی جارہی تھی کہ اس نے سرکاری وکیل پر فائرنگ کردی ۔سرکاری وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عدالت میں موجود افراد نے ملزم پرقابو پانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پر انشورنس کی رقوم میں ہزاروں یورو کی خوردبرد کا الزام تھا۔

مزید خبریں :