12 مئی ، 2015
پیرس..... رضا چوہدری....... تحریک انصاف پیرس چیپٹر الیکشن سیل اب پیرس انتخابات کے بعد دیگر ممالک میں تحریک انصاف کے چیپٹرز کے لئے تشکیل اور ہدایات کی اشاعت میں مدد فراہم کرے گا ۔ایک بیان میں مشتاق خان جدون اور ملک عطاء محمد نے پیرس میں یورپ میں تحریک انصاف کے الیکشن سیل کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیا ہے. اس دفتر سے تبدیلی لانے اور یورپ میں تحریک انصاف کی بیرون ملک تنظیمات کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں رہنماؤں نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ جلد ہی انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعدیورپ ، پیرس الیکشن سیل ضابطہ اخلاق اور بیرون ملک تنظیمات کے لئے رہنما اصول متعارف کرانے گی۔الیکشن میں کامیاب رکنیت پر دونوں رہنماؤں نے یورپی ممالک کےممبرز کومبارک باد دی اورد ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہےجو بیرون ملک حقیقی تبدیلی اور جمہوریت لانے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ اس سلسلے ڈپٹی سیکرٹری یورپ احمد جواد یورپ کی سطح پر تحریک انصاف کو منظم کرنے کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیںجو کہ قابل ستائش ہے۔