دنیا
12 مئی ، 2015

نیپال: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

نیپال: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

کٹھمنڈو...........نیپال میں آج آنے والے سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی۔ نیپال میں 18 دنوں میں آنے والے دوسرے زلزلے نے ایک بار بھر قیامت ڈھا دی، دوپہرساڑھے بارہ بجے کے قریب آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر پناہ گزین کیمپوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد آنے والے 5 بڑے آفٹر شاکس نے کمزور عمارتوں میں مزید دراڑیں ڈال دیں اور سندھو پال چاک کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی سامنے آئے، کھٹمنڈو ایئر پورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا، بھارت، چین اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور بھارت میں آفٹر شاکس کا بھی خطرہ ہے۔

مزید خبریں :