پاکستان
14 مئی ، 2015

سانحہ کراچی: آج ملک میں سوگ، پرچم سرنگوں، نماز جنازہ 9بجے ہوگی

سانحہ کراچی: آج ملک میں سوگ، پرچم سرنگوں، نماز جنازہ 9بجے ہوگی

کراچی.......سانحہ کراچی پر آج ملک بھر میں سوگ ہے، قومی پرچم سرنگوں، کراچی میں کاروباری مراکز اور تمام مشنری اسکول بند ہیں۔ میٹرک، انٹربورڈ اور جامعات کے تحت ہونے والے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے آج کراچی میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسماعیلی برادی کے 45افراد کی ہلاکت پر آج ملک بھر میں یوم سوگ ہے۔ گزشتہ روز سانحہ صفورا گوٹھ میں جاں بحق افراد الاظہر گارڈن کے رہائشی تھے اور ان میں سے 44افراد کی نماز جنازہ صبح 9بجے ادا کی جائیگی اور تدفین آغا خان کمیونٹی قبرستان میں ہوگی۔

مزید خبریں :