14 مئی ، 2015
کراچی.......فلسطین فائونڈیشن پاکستا ن کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، متعدد تنظیموں کے سرکردہ رہنمائوں بشمول فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابرابو مریم، پائیلر کے ڈائرکٹر کرامت علی، ایچ آر سی پی کے وائس چئیر مین اسد اقبال بٹ، سیکولر فورم کے منیر میمن، اعظم ملک، ایس ڈبلیو او کی رافیہ گلانی، ریلوے یونین کے مقدر زمان، پی آئی اے سکائی ویز سے شیخ مجید، ٹریڈ یونین کے جنت حسین، متحدہ لیبر فیڈریشن کے جعفر خان، ایمیٹی انٹر نیشنل کے طارق شاداب سمیت حسن اطہر اور سعید بلوچ نے شرکت کی جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، محمد حسین محنتی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔