پاکستان
15 مئی ، 2015

اورسیز سطح پر پی پی پی کی تنظیم نو، پرویز اشرف انچارج نامزد

  اورسیز سطح پر  پی پی پی کی تنظیم نو، پرویز اشرف انچارج نامزد

پیرس..... رضا چوہدری....... پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اورسیز سطح پر پارٹی کو از سر نو منظم اور فعال بنانے کےلئے سنیٹر رحمان ملک کی جگہ سابق وزیر اغظم راجہ پرویز اشرف صدر انچارج اور امجد بشیر کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی ان کی معاونت کرے گی جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،چوہدری محمد یٰسین ،مطلوب انقلابی ، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور سردار محمد یعقوب شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں اورسیز کے صدر راجہ پرویز اشرف کی تنظیم سازی میں ان کی معاونت کریں گے اور یورپی ممالک کےلئے یورپی ہیڈکواٹرز برسلز میں پارٹی سیکریٹرٹ قائم کریں گے۔ اورسیز سطح پر پارٹی تنظیم نو پر یورپی ممالک سمیٹ دنیا بھر میں پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے اورسیز کے نئے نامزد صدر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدی اورسیز ممالک کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :