دنیا
16 مئی ، 2015

پی پی پی فرانس کاراجہ پرویز اشرف کی نامزدگی کا خیر مقدم

پی پی پی فرانس  کاراجہ پرویز اشرف کی نامزدگی کا خیر مقدم

پیرس......رضا چوہدری ....... پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلال بھٹو زرداری اور شریک چیرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی برف سے اورسیز پارٹی کےلئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں نئی ٹیم کی نامزدگی پر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق آحمد فاروقی چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد اقبال گجر،خان اشفاق خان سمیت مختلف لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے لئے بہتر فیصلہ قرار دیا ہے قاری فاروق آحمد فاروقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے قائد چیرمین آصف علی زرداری جس سیاسی فہم فراست اور مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔اس پر ہمیں فخر ہے اس پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور آصف علی زرداری نے ملکی تاریخ میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے بہتر اقدامات میں ساتھ دینے کی تاریخ رقم کی وہ دن دور نہیں اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو ایک بار پھر اقتدار میں ہوگی انہوں راجہ پرویز اشرف اور ان نامزد ہونے والی ٹیم کومبارک باد دیتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے اورسیز سطح پر رکنیت سازی اور انتخابات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پارٹی ایک منظم اور فعال قوت بن کر ابھر سکے۔

مزید خبریں :