دنیا
17 مئی ، 2015

سپین کے مختلف شہروں میں شب معراج کی روح پرور محافل کا اہتمام

سپین کے مختلف شہروں میں شب معراج کی روح پرور محافل کا اہتمام

بارسلونا.........شفقت علی رضا..........شب معراج کی مناسبت سے بارسلونا اور بادالونا کی مساجد میں نوافل کی ادائیگی ،ذکر و اذکار ، نعت خوانی ،صلواۃ و تسبیح اور خصوصی دعائوں کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا گیا ۔پاکستانی خواتین کی جانب سے شب معراج کی علیحدہ محافل کا انعقاد ہوا۔قدیر خاں ، شمریز تارڑ ،علی خان اور قاری نواز نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھیں جبکہ علامہ عبدالرشید شریفی نے شب معراج کی برکتوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سورہ بنی اسرائیل کی ابتدائی آیات شب معراج کے بارے میں ہی ہیں ،معراج دراصل اوج کمال ، بلندی اور حضورﷺ کی فضیلت کی دلیل ہے ،اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ مسجد الحرام سے بیت المقدس تک کا سفر اور پھر تمام انبیاء کی امامت کروا کر شافع محشر کو امام الانبیاء کے لقب سے نوازا۔اس موقع پر اللہ تعالی نے اپنے محبوب کے لئے پچاس نمازوں کو پانچ میں بدل دیا جبکہ ثواب پچاس نمازوں کا ہی رکھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سے ہمکلامی میں امت کی مغفرت کا وعدہ بھی کیا ۔ان محافل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی ، مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد اور پوری امت مسلمہ پر اللہ کے خاص کرم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

مزید خبریں :