18 مئی ، 2015
ہیوسٹن....... راجہ زاہداخترخانزادہ/نمائندہ خصوصی .......امریکی ریاست ٹیکساس کے شمال مشرقی شہر ویکومیں موٹر سائیکل سوار دو گروہوں میں تصادم کے نتیجہ میں9افراد ہلاک جبکہ18زخمی ہو گئے،تصادم پارکنگ کے تنازعے پر ہوا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے شمال مشرقی شہر ویکو میں ایک بائیکرز گینگ نے ایک ٹوئن پارک نامی مقامی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں مخالف بائیکرز گینگ پر حملہ کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق تصادم میں ڈنڈوں اور چھریوں کابھی استعمال کیا گیا۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہو ئے3افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق تصادم کے وقت علاقے میں150سے200 گینگسٹرز موجود تھے۔مقامی پولیس ایف بی آئی اور بیورآف الکوحل اور ٹوبیکو کے اعلیٰ افسران واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔