10 مئی ، 2012
واشنگٹن.. . . پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن کے درمیان ہونے والا مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابقمنسوخی کی وجہ لیمونٹ پیٹر سن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنا ہے۔باکسنگ کا یہ مقابلہ 19 مئی کو ہونا تھا۔لیمونٹ پیٹرسن دسمبر میں عامر خان کو شکست دے چکے ہیں۔دسمبر 2011 میں ہونے والے اس مقابلے کو متنازع قرار دیا گیا تھاجس کے بعد 19 مئی کو مقابلہ دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم لیمونٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔