پاکستان
19 مئی ، 2015

نوابشاہ: بیوی کے ہاتھوں شوہرقتل ، ماں بیٹی گرفتار

نوابشاہ: بیوی کے ہاتھوں شوہرقتل ، ماں بیٹی گرفتار

نوابشاہ .......نوابشاہ میں بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ روڈ کے علاقے گرین ٹاون میں 40سالہ نسیم کا اپنے شوہر ظفر اقبال کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ شب دونوں میں تکرار بڑھ گئی ،جس کے بعد نسیم خاتون نے بیٹی صائمہ کی مدد سے تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا ، جس کے باعث سر میں شدید چوٹ لگنے سے ظفر اقبال موقع پر ہلاک ہوگیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :